ملک کا مذہبی طبقہ ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا رہا: فضل الرحمن
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مذہبی طبقہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ملک میں جمہوری ماحول پیدا کرنا ضروری ہے۔ 70 سال ہو گئے لیکن احتساب الیکشن کے وقت یاد آیا۔ سیاسی کارکنوں کو آج گرفتار کیا جا رہا ہے، عوام کو ووٹ کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے، کرپشن ختم کرنے کی باتیں کرنے والے ہر قسم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ ملتان میں جلسہ سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہارون بلور، سراج رئیسانی، اکرم درانی پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ دھماکوں میں جاں بحق افراد کے ساتھ ہمدردی سے قوم نے فیصلہ کرنا ہے ملک کا مستقبل کس کے ہاتھ میں دینا ہے، یہ انتخابات عوام کا مقابلہ ہے کس کو منتخب کرتے ہیں۔