• news

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا بلور ہائوس میں ہارون بلور کی شہادت پر اظہار تعزیت

پشاور(بیورورپورٹ)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئندہ انتخابات کسی بھی صورت ملتوی نہیں ہونے دیںگے عوامی نیشنل پارٹی کو کسی خاص مقصد کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے، سیاسی رہنماوٗں سے سکیورٹی واپس لیکر سیاست دانوں کے ساتھ زیادتی کی، دہشت گردی کی واقعات میں شہیدوں سے قبرستان بھر گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز بلور ہاوٗس پشاور میں ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کو تما م خطرات کے باوجود سیکورٹی فراہم نہ کرنا صوبائی حکومت نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انتظامیہ اتنے بڑی سانحے کے بعد بھی ہوش نہیں آیا،عوامی نیشنل پارٹی کو دلبرداشتہ کرنے کے لئے ایسے واقعات کئے جارہے ہیں۔ اے این پی اور بلور خاندان کیلئے ہارون بلور کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن