قصور سے خواتین کاقافلہ صبح سویرے ہی استقبال کیلئے لاہور ایئرپور ٹ پہنچ گیا
لاہور (نامہ نگار) سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر استقبال کیلئے قصور سے خواتین کا ایک قافلہ گزشتہ روز صبح سے ہی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچ گیا تھا۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے مردوں کو قصور پولیس نے بدھ کی رات گرفتار کرلیا تھا، لیکن وہ لاہور میں شادی میں شرکت کا بہانہ بنا کر مختلف ناکہ بندیوں کو پار کرتے ہوئے لاہور ائرپورٹ پہنچنے مےں کامےاب ہو گئیں۔ بعدازاں پولیس نے ان خواتین کو ائیرپورٹ کی حدود سے باہر نکال دیاتھا۔