• news

ملک میں انتشار پھیلانا غیرملکی قوتوں کا ایجنڈا ہے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست نے پاکستان کو شدید نقصانات سے دوچار کیا ہے۔ملک میں انتشار و افتراق پھیلانا غیر ملکی قوتوں کا ایجنڈا ہے۔ ملی مسلم لیگ پارٹی بازی کی بجائے وطن عزیز میں اتحادویکجہتی کی سیاست کرے گی۔ فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنا ہو گا۔ہم سیاست کی اصلاح چاہتے ہیں۔نظریہ پاکستان اور خدمت انسانیت کی بنیاد پر میدان سیاست میں قدم رکھا۔ ملک بھر میں ملی مسلم لیگ کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی بھرپور مددوحمایت کی ضرورت ہے۔ وہ ہاکی گرائونڈ گوجرہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقامی سیاسی، مذہبی وسماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے حافظ محمد سعید کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ شرکاء کو مکمل جامہ تلاشی کے بعد پنڈال میں جانے کی اجازت دی گئی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیا میں فساد اور بگاڑ کی جڑ اللہ کے دین سے دوری ہے۔مسلمان ملکوں میں سازش کے تحت سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔مسلمان اپنے مسائل حل کرنے کیلئے بیرونی قوتوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن