ہائی کمشنر کینیڈا طارق عظیم سے ٹرینڈڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تجارت میں اضافے پر تبادلہ خیال
ٹوباگو (آن لائن)کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے وزیر خارجہ سینیٹر ڈینس موسیس نے ملاقات کی،ملاقات میں ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم پر بریفنگ دی، مضبوط، مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں طارق عظیم نے ڈینس موسیس کو پاکستان میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع فراہم کر رہا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیرخارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔