• news

قاہرہ ایئرپورٹ کے قریب کیمیکل فیکٹر ی میں دھماکہ، پروازیں معطل

قاہرہ (صباح نیوز)مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کے 2 فیول ٹینکس میں آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا ۔مصری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ ائیر پورٹ سے باہر فیول ٹینکس کے قریب دھماکہ کیمیکل فیکٹری میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن