• news

سرگودھا: مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ، توڑ پھوڑ، مقدمہ درج

سرگودھا (نامہ نگار) حلقہ پی پی 77 کے امیدوار کے انتخابی دفتر پر مخالفین کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ، اربن ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ گرین ویلی دین کالونی روڈ پر تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری محمد اقبال کے انتخابی دفتر میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اسد، کامران وغیرہ نے گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دفتر میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مگر حملہ آور پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ اربن ایریا پولیس نے میں پی ٹی آئی رہنما جاوید سندھو کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن