سندھ میں چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں سندھ میں چنگ چی رکشوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کے معاملے میں صوبے کے ایڈوکیٹ جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔جمعہ کو جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چنگ چی رکشوں کو رجسٹرڈ کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی تو صدر چنگ چی رکشہ یونین عاطف رضا نے عدالت کو بتایا کہ 15 مہینوں سے رکشوں کی رجسٹریشن کے لیے چکر لگا رہے ہیں لیکن سندھ حکومت رجسٹریشن نہیں کررہی۔