سربراہ واٹر کمیشن نے ٹنڈو آدم‘ نوابشا ہ کا دورہ کیا
ٹنڈوآدم(نامہ نگار)واٹر کمیشن کے چیئرمین (ریٹائر)جسٹس امیر ہانی مسلم کی جانب سے ٹنڈوآدم واٹر سپلائی اسکیم کا اچانک دورہ کیا۔ تالابوں کی صفائی ستھرائی دیکھ کر چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم مسرور احسن غوری کے کام کی تعریف کی ۔نواب شاہ سے نامہ نگار کے مطابق واٹر کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹا ئر ڈ امیر ہانی مسلم نے واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا دورہ کیا پبلک ہیلتھ ڈپارنمنٹ اور واٹر فلٹر یشن پلانٹ کو چلنے والے کمپنی پر براہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین واٹر کمیشن جسٹس ریٹا ئر ڈ امیر ہانی مسلم جمشید کالونی میں لگائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے پر عملے کی کمی پر پبلک ہیلتھ ڈپارنمٹ کے آفسران پر برہمی کا اظہار کیا جام صاحب روڈ پر لگائے جانے والے فلٹر پلانٹ کے دورے کے موقع پر شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی نہ کرنے اور فلٹریشن پلانٹ نہ چلانے کی شکایت پر نجی کمپنی کے نمائندوں کی سرزنش کی۔ امیر ہانی مسلم کا کہنا تھاکہ نجی کمپنی کی بہت شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ضلع میں موجود تمام شوگر ملوں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر نوٹس جاری کردیئے۔