امریکہ کا محکمہ جیل سندھ کیلئے 70لاکھ روپے کے حفاظتی سامان کا عطیہ
کراچی(آئی این پی) امریکہ کی جانب سے سندھ کے محکمہ جیل کو تقریباً 70 لاکھ روپے کے حفاظتی سامان کاعطیہ دیا گیا۔ جیلوں کے اہلکار خصوصاً وہ جو احاطے میں، داخلی دروازوں پر یا جیل کی عمارات کے باہر تعینات ہوتے ہیں دہشت گردوں کا آسان ہدف ہوسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیوروکی جانب سے فراہم کیے جانے والے جدید ترین مگر ہلکے پھلکے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹیں سندھ بھر میں جیل سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو اپنی حفاظت میں مدد دیں گی۔حفاظتی سامان عطیہ کیے جانے کے موقع پر آئی این ایل کے کریکشن پروگرام آفیسر نیتھینئل ہیفٹ کاکہنا تھا کہ ‘‘سندھ کے محکمہ جیل کے ساتھ تعاون اور شراکت دری ہمارے لیے باعث فخر ہے۔’’امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ بیورو نے سندھ کے محکمہ جیل کے ساتھ شراکت داری 2014ء میں شروع کی تھی۔ آئی این ایل 90 سے زائد ممالک میں قانون نافذکرنے والے اداروں کو جرائم اور کرپشن کے خاتمے، منشیات سے متعلقہ جرائم ختم کرنے اورپولیس کی صلاحیتیں بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے