• news

ساہیوال: کالعدم لشکر جھنگوی کے گرفتار 2دہشت گرد 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے گرفتار 2 دہشت گردوں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی غلام صدیق اور مولوی اعظم طارق کو دس یوم کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے سپرد کر دیا ہے اور 23جولائی کو دونوں ملزموں کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔ 2جولائی کو رات 11بجے دونوں دہشت گر دوں کو سی ٹی ڈی نے شر قی بائی پاس چیچہ وطنی چک 39/12.Lکے قریب گرفتار کر لیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن