• news

بی جے پی مخالفین کو خاموش کرانے کیلئے ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے، ممتا بینر جی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے دعویٰ کیا ہے کہ مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے حکومت مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے، بی جے پی ہر چیز اور تمام وفاقی ڈھانچے کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے تباہ کرنے میں مصروف ہے، بی جے پی عام انتخابات سے قبل اپوزیشن کی آواز دبانا چاہتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے دعوی کیا ہے کہ مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے حکومت مرکزی ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکز میں حکمراں بی جے پی ہر چیز اور تمام وفاقی ڈھانچے کو اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے تباہ کرنے میں مصروف ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں بی جے پی اپنے مخالفین کو خاموش کرانے کے لئے سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن