• news

حادثے کا شکار پاکستانی نوجوان کو انصاف دلانے کیلئے چینی حکام سے رابطے میں ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد ( آن لائن ) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ چین میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا عملہ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانی نوجوان معیض الدین کو جلد انصاف دلانے کیلئے چینی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ دفترخارجہ نے بیان میں کہا گیا 11جولائی کو چین کے شہر ننجنگ میں ایک پاکستانی شہری معیض الدین کے ہلاکت کے بعد پاکستانی سفارتی عملے نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ، البتہ وہ زخموںکی تاب نہ لاسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ ترجمان نے مزید کہا چینی حکومت نے اس معاملے میں مکمل تعاون کی یقینی دہائی کروائی ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا متعلقہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے معیض کے خاندان کے ساتھ اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور اسکی نعش کو جلد از جلد پاکستان لانے کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن