لالہ موسیٰ: لاہور سے راولپنڈی جانیوالی ریل کار حادثے سے بال بال بچ گئی
لالہ موسیٰ (نامہ نگار) لاہور سے آنے والی ریل کار لالہ موسیٰ جنکشن کے قریب رفتار کم ہونے کے باعث بڑے حادثہ سے بچ گئی، 200 میٹر دور انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئے مین لائن بند ہونے کے باعث خیبر میل تین گھنٹے لیٹ روانہ ہوئی۔ لاہور سے راولپنڈی آنے والی ریل کار جب لالہ موسیٰ جنکشن سے 200 میٹر دور تھی تو پھاٹک کے قریب انجن سے کوئی چیز ٹکرانے کے باعث انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئے تاہم مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مین لائن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی خیبر میل تین گھنٹے بعد روانہ ہو سکی۔