• news

گوانگ زو اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز28اگست سے شروع ہوگی

بیجنگ(آئی این پی)چائنہ سد رن 28اگست سے گوانگ زو اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز شروع کریگی۔گوانگ زو پاکستان چین تعاون شراکت داری کا اہم مرکز ہے،جہاں پاکستان کا قونصلیٹ جنرل آفس بھی موجود ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ میں گوانگ زو کا اہم کردار ہے،پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے مطابق گوانگ زو چین کا ایک بڑا تجارتی مرکز ہے اور یہ ایک بڑا اقتصادی زون بھی ہے جس نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو برآمدات کے فروغ میں اہم مواقع فراہم کئے ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران یہاں پاکستانی طلباء کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے بعد گوانگ زو اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی،پرواز کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان جہاں تعاون میں اضافہ ہوگا وہاں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔چائنہ سدرن اپنے فضائی بیڑے کے حوالے سے ایشیاء کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو 13جولائی سے گوانگ زو اور روم کے درمیان بھی براہ راست فضائی سروس کر چکی ہے۔چائنہ سدرن یورپ کے 7شہروں کے لیے بھی فضائی خدمات فراہم کرتی ہے جو 15روٹس پر ہفتے میں 62پروازیں چلاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن