• news

ٹکٹوں کی تقسیم پر قیادت کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں: اکرام اللہ خان کاکڑ و دیگر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کی کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں پی پی 156 کے امیدوار ملک محمد وحید کے ساتھ سکارنو بازار اور گنج بازار مغلپورہ میں علاقے کا دورہ کیا ان کے ساتھ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ، شیخ محمد عمران پروفیسر سمیع اللہ خان کاکڑ، ظہیر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ قاضی ساجد محمد عمر محمد علی ٹیپو بھی تھے انہوں نے مختلف جگہوں پر اپنی پارٹی کی کارکردگی بیان کی اور کہا کہ ہم پہلے بھی پارٹی کی یکجہتی اور مفاد کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں ٹکٹ تو صرف ایک ہی کو ملنا تھی پارٹی قیادت نے جسے مناسب سمجھا ٹکٹ دیدیا جس کیلئے ہم سرخم تسلیم کرتے ہیں اور فیصلہ قبول کرتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن