آصف زرداری، فریال تالپور پر مقدمات بنا کر الیکشن سے باہر رکھنے کی سازش کی جا رہی ہے: تیمور علی
لاہور(خبر نگار) پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کے ترجمان تیمور علی مہر نے کہاکہ ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جھوٹے اور سیاسی مقدمات بناکر پیپلزپارٹی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، مخالفین چاہتے ہیں کہ ہم ان کے لیے میدان کھلا چھوڑ دیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ ہونے والی سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہے ماضی میں بھی آصف زرداری متعدد جھوٹے مقدمات سے باعزت بری ہوتے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی آصف زرداری کی مدبرانہ سیاست اوربلاول بھٹو کی قیادت میں تاریخی کامیابی حاصل کریگی۔ لیاری میں جن انتہا پسندوں نے بلاول کے قافلے پرحملہ کیا اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، مگر جس انداز میں لیاری کے جیالوں نے شدت پسندوں کا راستہ روک کر بلاول کی ریلی کو کامیاب بنایا ہے اس کے لیے ہم لیاری کے لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔