• news

مریم نواز کا بہتر جیل سہولتیں لینے سے انکار‘ ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں : آڈیو جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے جاری کئے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے انہیں جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جیل قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے لئے بہتر سہولتوں کے حصول کیلئے درخواست دینے کا کہا گیا تھا تاہم میں نے یہ سہولتیں نہ لینے کا فیصلہ کیا اور درخواست دینے سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا میں نے یہ فیصلہ اپنی مرضی کے تحت کیا ہے کیونکہ وہ جیل میں ایک عام قیدی کی حیثیت سے سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق مریم نواز سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں اپنی سزا کاٹنے کی مجاز ہیں۔ قواعد کے مطابق سہالہ ریسٹ ہاﺅس کو سب جیل کا درجہ دیا جا سکتا ہے تاہم مریم نواز شریف کسی قسم کی سہولت لینے پر آمادہ نہیں۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد ان کا پہلا آڈیو پیغام سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے میں نواز شریف کی بیٹی، آپ سب کی بیٹی، بہن مریم نواز آپ سے مخاطب ہوں، آپ کو معلوم ہے میں اپنی والدہ کو شدید بیماری کی حالت میں چھوڑ کر آئی ہوں، میں اپنے والد کے ساتھ لندن پہنچی تو وہ ہسپتال کے آئی سی یو میں بیہوشی کی حالت میں تھیں، جس دن ہم لندن سے روانہ ہوئے اس دن انہوں نے ذرا دیر کیلئے چند سیکنڈ کے لئے اپنی آنکھیں کھولیں، ہمیں دیکھا مگر ہماری بات نہ ہو سکی۔ آپ ماں بیٹی کا رشتہ جانتے ہیں، اپنے دل پر قابو پا کر میں یہاں جیل کاٹنے کیلئے قانون کے آگے سر جھکانے کیلئے آ گئی ہوں، دعا کیجئے اللہ تعالیٰ میری والدہ کو صحت عطا فرمائے اور میں ان کو صحیح دیکھ سکوں، گلے مل سکوں۔ میں قید میں اس لئے نہیں کہ خدانخواستہ میں نے کوئی جرم کیا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ میری رگوں میں نواز شریف کا خون ہے، میں ایک بہادر باپ کی بیٹی ہوں، ایک دلیر قوم کی بیٹی ہوں۔ انہوں نے مجھے نواز شریف کی کمزوری بنانا چاہا، میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف کی طاقت بن کر نکلی ہوں، میں جیل میں نہ ہوتی تو آپ سب کے ساتھ مل کر یہ تاریخی جنگ، فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہوتی لیکن اس قید کے باوجود میں آپ کے ساتھ ہوں، ہر لمحہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ کی بیٹی آپ کے ساتھ ہے اور آپ کی بیٹی آپ سے اپیل کر رہی ہے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں رہا، نکلئے اور ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچائیے۔ میری بہنیں اور میری بیٹیاں اس جنگ کا ہراول دستہ بنیں، پہلے مریم نواز صرف ایک حلقے سے الیکشن لڑ رہی تھی اب وہ پاکستان کے 272 حلقوں سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ اٹھئے اور باہمت پاکستانی قوم کی شاندار روایات کے مطابق اپنی بیٹی کا مان بڑھائیے، نواز شریف کا مان بڑھائیے۔ جمہوریت کو مضبوط کیجئے، پاکستان کا مان بڑھائیے، اپنا مان بڑھائیے، اپنے ووٹ کا مان بڑھائیے۔ مسلم لیگ ن کی فتح آپ کی فتح ہو گی، پاکستان کی فتح ہو گی۔ انشاءاللہ
سلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خصوصی نمائندہ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف سے ان کے وکلاءنے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں مختصر ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا ملاقات کا مقصد میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف سے احتساب عدالت کی طرف سے دی جانے والی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے پاور آف اٹارنی لینا تھا۔ میاں نواز شریف سے ملاقات مختصر رہی جبکہ مریم نواز شریف سے ان کے وکیل نے الگ سے ملاقات کی۔ میاں نواز شریف، مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت کی طرف سے سزاو¿ں کے فیصلہ کیخلاف اپیلیں پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا میاں نواز شریف کو اخبارات فراہم نہیں کئے گئے۔ احتساب عدالت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی وقت ختم ہو جانے کے باعث سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کےخلاف اپیلیں دائر نہ ہو سکیں۔اڈےالہ جےل مےں مسلم لےگ ن کے رہنما کےپٹن (ر) محمد صفدر نے بھی اپنے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے امکان ہے پےر کے روز ان کی جانب سے بھی فےصلے کے خلاف اپےل دائر کر دی جائے گی۔ اڈےالہ جےل مےں مسلم لےگ ن کے قائد سابق وزےراعظم محمد نواز شرےف اور ان کی صاحبزادی مرےم نواز نے جےل مےں اپنے وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے جن سے ان کی جانب سے وکلاءاحتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف اپےل دائر کی جائے گی۔ اسےری مےںسابق وزےر اعظم اور ان کی بےٹی کےلئے جےل مےں پہلی صبح راولپنڈی اسلام آباد سے کوئی رہنما اور کارکن ناشتہ لے کر نہ پہنچا نہ ہی دن بھر کسی پارٹی رہنما اور کارکن نے اس جانب رخ کےا اس صورتحال کی اےک توجےہ ےہ دی گئی کہ راولپنڈی اسلام آباد کی سارے پارٹی قےادت اور سرگرم کارکن لاہور کی استقبالےہ رےلی مےں شرکت کرنے گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے قائد اور بےٹی کو جےل مےں پہلے روز صبح کے وقت کوئی ملنے نہ جا سکا تاہم دن ڈےڑھ بجے لاہور سے سابق وزےراعظم پرسنل سٹاف ان کا کا ذاتی سامان جن مےں ادوےات بھی شامل تھےں لے کر اڈےالہ جےل پہنچا جہاں جےل انتظامےہ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ سامان کی چےکنگ کرکے اسے کلےئر کےا۔ پرسنل سٹاف اپنے ساتھ دو قسم کے کھانے لاےا جس مےں پالک گوشت، مٹن قورمہ شامل تھے۔ جےل انتظامےہ نے کھانا بھی چےکنگ کے عمل سے گذارا۔ نواز شرےف اور مرےم نواز کے سامان مےں تولئے، صابن، شےمپو وغےرہ بھی جےل پہنچائے گئے لےکن مےاں نواز شرےف کے ذاتی عملے کو ان سے ملنے کی اجازت نہ ملی۔ اڈےالہ جےل کی جس بےرک مےں سابق وزےراعظم سےد ےوسف رضا گےلانی نے عرصہ اسےری گذارا اسی مےں مےاں نواز شرےف کو منتقل کےا گےا جبکہ ان کی صاحبزادی کو خواتےن وارڈ کی بےرک مےں وہ کمرہ الاٹ کےا گےا جس مےں اےان علی نے عرصہ حوالات گذارا تھا۔ مرےم نواز نے ناشتے مےں کچھ بھی کھانے سے گرےز کےا تاہم مرےم نواز نے لنچ مےں سنےکس اور جوس لئے جبکہ سابق وزےراعظم محمد نواز شرےف نے لنچ مےں پھل کھائے اور جوس پےا۔ ہفتہ کی صبح جب مےاں نواز شرےف سے اڈےالہ جےل مےں ملاقات کےلئے کوئی پارٹی رہنما اور کارکن نہ پہنچا تو ےہ تاثر پھےل گےا کہ ان سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے لےکن جےل انتظامےہ نے اس کی تردےد کر دی اور کہا کہ نواز شرےف اور مرےم نواز سے ملاقات پر کوئی پابندی نہےں ہے۔ جےل مےں مرےم نواز کو جےل مےں ائرکنڈےشنرفراہم نہےں کےا گےا اگر جےل مےنوئل کے مطابق وہ اپنا نےشنل ٹےکس نمبر فراہم کر دےں تو انہےں ائرکنڈےشنر مل جائے گا، چھ لاکھ تک انکم ٹےکس دےنے والے کےلئے کسی بھی قےدی کےلئے بی کلاس جےل مےنوئل مےں ہے تاہم بی کلاس مےں قےد بامشقت والے قےدی کو اےک مشقتی دےا جاتا ہے لےکن اڈےالہ جےل مےں کوئی فےملی کمپاﺅنڈ نہےں نواز شرےف اور مرےم نوازکو جےل مےں قےدی نمبر الاٹ نہ ہو سکا جےل مےنوئل کے تحت مےاں نواز شرےف بی کلاس مےں اپنے لئے مےز کرسی اور روم کولر اپنے پےسوں سے خرےد سکتے ہےں مےاں نواز شرےف کو بےڈ، فوم کا گدا، جائے نماز، وہےل چےئر مختلف سہولتےں استعمال کرنے کے مجاز ہےں لےکن جےل مےں اپنا ائرکنڈےشنر نہےں لگا سکتے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے، حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے سفارشات وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہیں۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل میں الگ الگ قید ہیں۔ نواز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئئی ہے۔ انہیں ٹی وی، اخبار، بیڈ، اٹیچ باتھ، پنکھا اور ایک مشقتی کی سہولت حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو خواتین کے سیل میں منتقل کر دیا گیا۔
مریم/ انکار

ای پیپر-دی نیشن