• news

پی کے93 لکی مروت سے آزاد امیدوار ریاض اللہ پر قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

لکی مروت(نامہ نگار)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے93(لکی مروت تھری) سے آزاد امیدوار ریاض اللہ خان انتخابی مہم کے دوران تجوڑی کے قریب برگئی علاقے میں فائرنگ حملے میں بال بال بچ گئے پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض اللہ خان اپنی انتخابی مہم کے دوران کچی رابطہ سڑک سے مین روڈ پر آئے تو کوئی ایک درجن مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی ڈرائیور نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی دوسری طرف موڑ دی حملے میں انتخابی امیدواراور ان کے ساتھی محفوظ رہے مریاض اللہ خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ دن ساڑے گیارہ بجے برگئی علاقے میں جونہی کچی رابطہ سڑک سے مین روڈ پر آئے تو کوئی12مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی ڈرائیور نے گاڑی دوسری طرف موٹر کر روک دی حملہ آور وں نے قریب آکر بھتہ طلب کیا اور الیکشن میں حصہ نہ لینے کی دھمکیاں دیں انہوں نے کہا کہ قافلے میں موجود دیگر گاڑیاں قریب پہنچیں تو حملہ آور بھاگ کھڑے ہوئے البتہ ان میں سے ایک رسول زمان50ہزار روپے بھی چھین کر لے گئے گاڑی میں فرنٹ سیٹ پر بیٹھے سیلاب خان نے کچھ ملزمان کوپہچان لیا جن میں عمر خان، سید علی شاہ ، ولی خان اور رسول زمان شامل ہیں پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
قاتلانہ حملہ

ای پیپر-دی نیشن