پشاور: قومی کراٹے ٹیم کاکھلاڑی عبدالصمد آفریدی فائرنگ سے قتل
شاہ کس( آن لائن ) فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور کیوکشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدالصمد آفریدی گاڑی میں جارہے تھے کہ ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے جب کہ عبد الصمد آفریدی کو فوری طور پر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔عبدالصمد نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
کراٹے کھلاڑی قتل