گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد قتل
گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت aکے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیاغیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیا ، قتل کا اس واقعے میں ملزم سہنو لاڑ نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتے دار خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کردی ۔