• news

جیل میں کھانا خود بناتا تھا، نوازشریف کو بھی ایسا کرنا پڑیگا: یوسف گیلا نی

ملتان (آن لائن) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ جب جیل میں تھا تو قیدیوں کیساتھ پیسے ملاکر خود کھانا پکاتے تھے، اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ اپنے ہاتھوں سے بنایا، جیل میں روم کولرز موجود ہیں لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے اڈیالہ جیل میں بہت مشکلات پیش آئیں لیکن کبھی شکایت نہیں کی، والدہ اور بہن کی وفات کی خبر جیل میں ملنا مشکل لمحہ تھا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں گارڈن اور ٹینس کورٹ مشقت کے طور پر اپنے ہاتھوں سے بنایا تھا۔ جیل میں ڈیزرٹ کولر تو موجود تھا لیکن چلانے کی اجازت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے قیدیوں والے کپڑے تو نہیں پہنے تھے لیکن قیدیوں والے سارے کام کیے تھے اور باقی قیدیوں کے ساتھ پیسے ملا کر کھانا خود پکاتے تھے اور میاں نوازشریف کو بھی شاید ایسا ہی کرنا پڑے گا۔ یوسف رضا گیلانی نے مزید بتایا کہ جب میں وزیراعظم بنا تھا تو اڈیالہ جیل کے جس کمپائونڈ میں مجھے رکھا گیا اس کو لائبریری میں تبدیل کر دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن