احد چیمہ مختلف بیماریوں میں مبتلا، احتساب عدالت نے میڈیکل کرانے کی اجازت دیدی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو میڈیکل کرانے کی منظوری دے دی۔ عدالت میں جیل کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔ عدالت میں احد چیمہ کی جانب سے ان کی پرانی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ وکلاء کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ احد چیمہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مظابق احد چیمہ کمر درد، دل، اعصابی تنائو کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ان کا میڈیکل چیک اپ کرانا چاہتے ہیں۔ عدالت میں سروس ہسپتال کے نمائندہ نے بھی ریکارڈ جمع کروایا تھا۔ احد چیمہ سروسز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرا چکے ہیں۔ احد چیمہ کا اب پی آئی سی میں میڈیکل چیک اپ کرانا ہے۔ احتساب عدالت نے سماعت کے بعد میڈیکل چیک اپ کی اجازت دے دی۔