کوٹ ادو میں آزاد امیدوار پر تحریک انصاف کے کارکنو ں کا حملہ
کوٹ ادو (کورٹ رپورٹر)آزاد امیدوار پی پی 279 ملک طاہر پتل کی ریلی پر پی ٹی آئی کے کارکنان کا حملہ ملک طاہر پتل کے کارکنان کو زدو کوب کیا توڑ پھوڑ کی مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار پی پی 279 ملک طاہر محمود پتل کی ریلی اپنے راستے سے جا رہی تھی کہ تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے اشرف خان رند کے کارکنان ثقلین رند کی قیادت میں ریلی پر حملہ آور ہو گئے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اس توڑ پھوڑ میں اک غریب کارکن کے رکشے کو نقصان پہنچا جرنیٹر پر اینٹیں مارنے سے وہ تباہ ہو گیا جب ملک طاہر محمود پتل کے صاحبزادے ملک طیب محمود پتل پر جان لیوا حملہ کرنے کی کوشش بھی کی ملک طاہر محمود پتل کا کہنا تھا کہ چونکہ مذکورہ جائے وقوعہ پتل خاندان کے رقبے کے قریب ہوا اور اگر ہم چاہتے تو اس غنڈا گردی کا موثر جواب دے سکتے تھے لیکن ہماری خاندانی شرافت ہمیں روکتی ہے ہمارے منشور میں ہے کہ ہم غنڈہ گردی کا خاتمہ کریں گے اس لیے قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کیا شہر کے سیاسی سماجی حلقوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ملک طاہر محمود پتل کو اخلاقی و قانونی سپورٹ کا یقین دلایا واضح رہے کہ اس سے قبل رند خاندان کے غنڈوں نے آزاد امیدوار رانا عبدالعزیز کے کارکنان پر بھی حملہ کیا تھا اور جرنلسٹ کو دھمکیاں دینے کے واقعات بھی ریکارڈ پر ہیں ہیں آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی کا یقین دلایا۔