پشاور میں سید ظاہرعلی شاہ کے گھر پیپلز پارٹی کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاورمیں پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء اورصوبائی اسمبلی کے امیدوار سید ظاہرعلی شاہ کے گھر میں ہونے والا ورکرز کنونشن بدنظمی کاشکارہو گیا، پارٹی کارکنان کی جانب سے بدنظمی اور صوبائی صدرہمایوں خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکے پشاورموقع پرگزشتہ روصبح سے پارٹی کے کارکنان ہمایوں خان کے گھر کے باہر جمع ہوگئے تھے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پارٹی کارکنوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ، بعد ازاںورکرز کنونشن شروع ہوتے ہی پارٹی کے جیالوں کو نظرانداز کرنے پرکنونشن میںبدنظمی پیدا ہوگئی ، جیالوں نے ہمایوں خان کے خلاف گوہمایوں گونعرے لگائے اورہال میں ہنگامہ آرائی شروع کردی اس موقع پرکارکنوں کوخاموش کرنے کیلئے بلاول سٹیج پر آگئے اور کارکنوں کوخاموش رہنے کی تلقین کی۔