• news

کراچی‘ تحریک لبیک کے نامزد صوبائی امیدوار شریف خانزادہ حادثے میں جاں بحق

کراچی(نیوزرپورٹر)کراچی میں تحریک لبیک پاکستان اسمبلی حلقہ87کے نامزد امید وار شریف احمد خانزادہ ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے،نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی لاہور سے تحریک لبیک پاکستان کے قائد امیر المجاہدین شیخ الحدیث علامہ حافظ خادم حسین رضوی کابراہ راست ویڈیو لنک کے ذریعے تعزیتی پیغام،اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار نماز جنازہ میں امیر المجاہدین کے پیغام کے دوران لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلگ شگاف نعرے،شریف احمد خانزادہ کی حادثاتی موت کے باعث25جولائی کو مذکورہ حلقہ میں صوبائی نشست پر انتخابات ملتوی ہونے کا امکان جبکہ تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے بھی اپنی جماعت کے امیدوار کی حادثاتی شہادت پر چیف الیکشن کمیشن سے صوبائی اسمبلی حلقہ87میں انتخابات ملتوی کرانے کا مطالبہ بھی کردیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز رات8بجے تحریک لبیک پاکستان صوبائی اسمبلی حلقہ 87کے امید وار اپنی انتخابی مہم کے حوالے سے رزاق آباد اپنی موٹرسائیکل پر جارہے تھے،کہ نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک انہیں ٹکر مار کر موقع سے فرار ہوگیا اور انہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہفتہ کی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی عمر60سال تھی اور انہوں نے سوگواران میں ایک بیو ہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے،ان کی گذر اوقات مکان اور دکان کے کرایے کے ذریعے ہوتی تھی اور وہ تحریک لبیک کے قیام سے تاحال تحریک کے سرگرم کارکن اور انہوں نے اپنی زندگی تحریک لبیک کیلئے وقف کر رکھی تھی ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو مدینہ مسجد برف خانہ ملیر میں ادا کی گئی نماز جنازہ کی امامت تحریک کے صوبائی امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کی جبکہ نماز جنازہ میں تحریک کے کراچی اور ملیر کے عہدے داروں کے علاوہ نامزد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی علامہ سید زمان جعفری القادری،احمد حسین باوا،آصف انصاری،محمد علی قادری کے علاوہ عزیز واقارب اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جبکہ ان کے حلقہ سے قومی اسمبلی کی نامزد خاتون امید وار محترمہ افشاں شاہد نے شریف احمد خانزادہ کی بیوہ سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور تحریک کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کا تعزیتی پیغام پہنچاتے ہوئے مرحوم شریف احمد خان کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی۔ مرحوم کا سوئم آج جامع مسجد مدینہ برف خانہ ملیر میں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن