• news

فنڈز کی بچت کیلئے بھارتی فوج کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور کرنے لگی

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی فوج فنڈز کی بچت کیلئے کنٹونمنٹ علاقے ختم کرنے پر غور کرنے لگی،کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری اسٹیشن بنایا جا سکتا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج ملک بھر میں پھیلے ہوئے کنٹونمنٹ کے علاقوں کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ فنڈز کی بچت کی جا سکے۔ برطانوی فوج کے تحت اڑھائی سو سال پہلے ہندوستان بھر میں چھاؤنیاں یا کنٹونمنٹ علاقے قائم کیے گئے تھے۔بھارتی فوج نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کے اندر موجود ملٹری ایریاز کو ملٹری اسٹیشن بنایا جا سکتا ہے جبکہ کنٹونمنٹ کے سویلین علاقوں کو مقامی میونسپل حکام کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔بھارت میں اس وقت 62کنٹونمنٹ علاقے ہیں جہاں فوجی اور سویلین شہریوں کی کل آبادی پچاس لاکھ ہے، بھارت میں کنٹونمنٹ علاقوں کی بحالی کا بجٹ اس سال 476کروڑ روپے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن