• news

حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے : رضاربانی

پشاور (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد انتخابات کا ہونا ناگزیر ہے، ملک دشمن عناصر چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات بروقت نہ ہوں مگر ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں بلور ہائوس میں سانحہ یکہ توت میں شہید ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 78 کے امیدوار اور صوبائی ترجمان ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلور خاندان نے پشاور شہر میں قیام امن کے لئے بہت قربانیاں دیںانکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگے ،ہم اس غم میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے ان حالات میں بھی ہم سیاسی میدان کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے اور آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے ۔

ای پیپر-دی نیشن