• news

92ء کا ورلڈکپ جاوید میانداد اور انضمام الحق کا مرہون منت تھا، سعید غنی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے۔ ان کی دھوکہ دہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موصوف 1992ء کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔ وہ سچ سچ بتائے کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کیا تھی۔ 1992ء کا ورلڈ کپ جاوید میانداد اور اس وقت کے نوجوان انضمام الحق کے مرہون منت تھا۔ عمران نیازی کی طرف سے آصف علی زرداری کے خلاف مسلسل بہتان تراشی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران نیازی نے انتہائی عیاری اور چالاکی سے قومی ٹیم کی جیت کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔ انکی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن