سپریم کورٹ، کل شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے پرنسپل سیٹ پر 2بنچ تشکیل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے 16جولائی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لیئے دو بنچ تشکیل دیئے ہیں۔ بنچ نمبر ایک جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے ۔ بنچ نمبر دو جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے ۔ دیوانی فوجداری ، انسانی حقوق کے جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میں ، مظفر گڑھ میں کوڑے خان کی 10ہزار کنال ارضی ودیگر وقف پراپرٹی کے حوالے ازخود نوٹس کیس کی سماعت۔ اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس کی سماعت۔ ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت۔ معذورں کے لیئے بحالی سنٹرز بنانے قانون سازی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت۔