• news

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا پہلی بار الجیریا کی بندرگاہ کا دورہ

لاہور (خبر نگار) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے الجیریا کی بندرگاہ الجائرز کا دورہ کیا۔ مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈر سنٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف آف الجیرین نیوی سے ملاقاتیں کیں۔ باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے کسی بھی جہاز کا الجیریاکی بندرگاہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔الجائرزپہنچنے پر الجائرز نیول بیس کے کمانڈراور ایمبیسی آف پاکستان الجیریا کے سیکنڈ سیکرٹری نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے الجیرین نیوی کے کمانڈرسینٹرل میری ٹائم ریجن اور چیف آف آپریشنز سے ملاقاتیں کیں۔ بحریہ کے وفد نے الجیرین نیول اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق الجیریا کی سول و عسکری رہنمائوں، سفرائ، تاجر برادری اور مقامی آبادی نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔بحری افواج کے ما بین تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھانے میں مددگارثابت ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن