دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں: چینی صدر
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چین کے صدر نے مستونگ دھماکے پر صدر ممنون حسین کو تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چینی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
چینی صدر