فیصل آباد : ایک روز قبل لاپتہ ہونیوالے 2 کمسن بھائیوں کی نعشیں جوہر سے برآمد قتل کیا گیا : والد
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی )تھانہ منصور آباد کے علاقہ میاں پنڈ (صدیق اکبر ٹاﺅن) میں کل دوپہر اغواءہونے والے دو کمسن بھائیوں کی نعشیں مل گئیں ورثاءکا معصوم بچوں کو قتل کئے جانے کا الزام والدین پر غشی کے دورے ، علاقہ کی فضاءسو گوار ،آن لائن کے مطابق شمس آباد مدنی کالونی گلی نمبر3کا رہائشی محمدسہیل شیر شاہ مہندی محلہ روڈ پر معمولی سا ہوٹل بنا کر گزر بسر کرتا ہے شادی صدیق اکبر ٹاﺅن میں سدرہ سے ہوئی۔ عید سے چند یوم قبل چھٹیاں گزارنے کمسن بیٹے 4سالہ محمد ایان ، اڑھائی سالہ محمد ریحان والدہ کیساتھ ننیال رہ رہے تھے ، گزشتہ دوپہر دونوں بچے گھر سے باہر نکلے اورلا پتہ ہو گئے ، گھر والو ں نے ڈھونڈنے کے بعد منصور آباد پولیس کو درخواست گزاری جہاں محمد سہیل بچوں کے باپ کی مدعیت میں 363ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے ورثاءکیساتھ بچوں کی تلاش شروع کر دی بچوں کے والدین واہل محلہ رات گئے تک بچوں کو تلاش کرتے رہے اور یونین کونسل 203میں وسیع و عریض جوہڑ کے گرد بھی چار پائیوں پر بیٹھے رہے لیکن بچوں کو سراغ نہ مل سکا ۔ اتوار کی علی الصبح سیرکے لئے نکلنے والے لوگوں کی نشاندہی پر ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے دونوں بچوں کی نعشوں کو جوہڑ سے نکال لیا ، علاقہ مکینوں نے ورثاءکے ہمراہ اس افسوسناک واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے کہا کہ 20سال سے اس جوہڑ میں صدیق ٹاﺅن ، رحمان آباد ، ہجویری پارک ، میاں پنڈ کا پانی جمع ہوتا ہے ، 6فٹ گہرے پانی میں پہلے بھی کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں ، معصوم بچوں کی موت پر ہر آنکھ آشکبار تھی والد محمد سہیل کا کہنا ہے کہ بظاہر ہماری کسی سے دشمنی نہ تھی لیکن بچے کھیلتے ہوئے کبھی جوہڑ کی طرف نہ گئے اچانک بچوں کے لاپتہ ہونے کے بعدیہی خدشہ ہے کہ بچوں کو اغواءکر کے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کی نعشیں تحویل میں لیکر مارچری یونٹ الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیں پولیس کی تفتیش جاری ہے ۔
نعش مل گئیں