پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس آج ہو گا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 49 اہم اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کرینگے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو اجلاس میں شرکت کے لیے پہلے سے دعوت نامے بھجوائے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی رپورٹ پیش کرینگے جبکہ اس موقع پر 2018-19ءکے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایچ آر کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرئے گی اور سٹریٹجک پلان کی اپ ڈیٹ بتائی جائے گی۔ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی پاکستان سپر لیگ کے متعلق بھی ممبران کو بریف کرینگے۔