پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ڈیمز فنڈ ریزنگ کو خوش آئند قرار دیدیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ملک میں ڈیم بنانے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی اگلی فائیٹ کے بعد پاکستان آنے سے قبل اس مقصد کے لیے فنڈ ریزنگ کر کے نیک کام میں اپنا بھی حصہ ڈالیں گے۔ سوشل میڈیا پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ملک میں نئے ڈیمز بنانے کیلئے جو اعلان کیا ہے، عامر خان فا¶نڈیشن اس کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے ڈیمز فنڈ میں10 لاکھ جمع کروانے کا بھی اعلان کیا۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل فنڈ ریزنگ مہم کا بھی آغاز کروں گا تاکہ اپنا حصہ بھی اس نیک کام میں ڈال سکوں۔