• news

صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان علیل ہو گئے، صوبائی وزیر کھیل نے گلدستہ بھجوایا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان کلیئر علیل ہو گئے جنہیں گذشتہ روز لاہور کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ نگران حکومت کے صوبائی وزیر کھیل شوکت جاوید اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ کی جانب سے سیکرٹری پاکستان فیڈریشن بیس بال شیخ مظہر نے گلدشتہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر شیخ مظہر نے صوبائی وزیر کھیل شوکت جاوید اور سید فخر شاہ کی جانب سے معظم خان کے لیے پیغام بھی پہنچایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اﷲ تعالٰی انہیں جلد صحت یاب کرئے۔ شیخ مظہر نے دوست احباب سے بھی اپیل کی کہ وہ معظم خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن