نواک جوکووچ نے چوتھی مرتبہ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیامینز سنگلز فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقا کے کیون اینڈرسن سے تھا ،میچ میں جوکووچ نے اینڈرسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی جبکہ جوکووچ کی جیت کا اسکور 2-6، 2-6 اور 6-7 رہا تھا۔اس طرح جوکووچ نے چوتھی مرتبہ ومبلڈن کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ یہ مجموعی طور پر جوکووچ کا 13 واںگرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔