• news

پاکستان اور زمبابوے کا دوسرا ون ڈے آج کھیلاجائیگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج بولاوائیو میں کھیلا جائے گا ، پانچ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں آو¾ٹ کلاس کر کے201 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد سرفراز احمد اینڈ کمپنی نے سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے خواب دیکھنے شروع کر دیئے ہیں۔اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج بولاوئیو میں کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ دوپہر سوا 12 بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن