ڈسکہ: نامعلوم افراد نے ماں اور کمسن بیٹے کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا، حالت تشویشناک
ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے چھری کے وارکرکے ماں بیٹے کو شدیدزخمی کردیا۔ تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ کی تنزیلہ کی چند روز قبل اپنے خاوند کیساتھ لڑائی ہوگئی تھی جس پر وہ اپنے چار سالہ بیٹے کیساتھ ناراض ہوکر میکے آ کر رہنے لگی۔ گزشتہ روز وہ گھر میں اکیلی تھی کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تنزیلہ اور اس کے چار سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار سے شدیدزخمی کردیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمی ماں، بیٹے کو طبی امدا دکیلئے گوجرانوالہ ریفر کردیاگیا۔