سندھ بھر میں اسلحہ لیکرچلنے پر پابندی
کراچی(صباح نیوز) نگران حکومت سندھ نے صوبے بھر میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔نگران حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی اور یہ پابندی الیکشن کے بعد 26 جولائی تک عائد رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اطراف بھی اسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی جبکہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔خیال رہے کہ یہ پابندی انتخابی مہم اور الیکشن والے دن امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عائد کی گئی ۔