• news

کوئٹہ: فائرنگ سے ایک شخص، کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص جبکہ کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے ڈھاڈر میںگاؤں غلام بولک میں رشتے کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے عیسیٰ خان جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مغیری محلہ وارڈ نمبر 15 میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے آٹھ سالہ بچی ساجدہ بی بی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن