سابق چیف جسٹس افتخار چودھری آ ج پشاور جائیں گے
پشاور(آن لائن) پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چودھری انتخابات کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر آج پیرکو پشاور جائیں گے ۔افتخار چودھری عوامی اجتماع سے خطاب کے علاوہ این اے 30/31 اور پی کے 76 ، 77 ، 78 کا دورہ ایک ریلی کی صورت میں کریں گے ۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی حلقہ پی کے 76 کے امیدوار حیات اللہ خان ایڈووکیٹ نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چودھری محمد افتخار 16 جولائی کو سہہ پہر تین بجے ایک ریلی جو کہ امن چوک رنگ روڈ ولہ زاک روڈ سے شروع ہو گی کی قیادت کریں گے ۔