جنوبی افریقہ کے صدر جدہ پہنچ گئے
جدہ (اے پی پی) جنوبی افریقہ کے صدر سیریل راما بوذا سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے۔ سعودی عرب پہنچنے پر نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر ، وزیر مملکت برائے امور افریقہ احمد قطان ، سعودی سفیر غرم الملحان، مکہ پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل عبدالعزیز الشثری، کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عصام نور اور مکہ ریجن میں شاہی پروٹوکول کے سربراہ احمد ظافر نے ان کا استقبال کیا۔