دوسرے ممالک ریسکیو کیے گئے مہاجرین کو پناہ دیں، اطالوی وزیراعظم
روم (اے پی پی) اٹلی کے وزیراعظم جْوزیپے کونٹے نے کہا ہے کہ اْن کے کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں سے 450 کے قریب غیرقانونی مہاجرین کو بچایا ضرور ہے لیکن انہیں دوسرے ممالک پناہ دیں۔ ان مہاجرین کو اطالوی ساحلی محافظوں کے امدادی بحری جہاز نے اطالوی جزیرے لینوسا کے قریب بحیرہ روم سے ریسکیو کیا تھا۔اٹلی کے وزیر داخلہ نے ان مہاجرین کو اپنے ملک کی سرزمین پر اترنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔