لاہور کے 77 پٹرول پمپس کی لیز ختم کرنے کے منصوبہ پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی
لاہور (پ ر) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 77 پٹرول پمپس کی لیز ختم کرنے کے منصوبے پر سخت تشوش کا اظہار کرتے ہوئے ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن انجینئر خواجہ عاطف احمد نے لاہور کے تقریباً 77 پٹرول پمپس کی لیز ختم کرنے کے منصوبے پر سخت تشوش کا اظہار کیا ہے اور ناجائز طریقے سے ایل ڈی اے کی طرف سے سیل کئے گئے پمپوں و فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو اس غیر انسانی اور غیر قانونی اقدام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایل ڈی اے کو متنبہ کیا ہے کہ اگر یہ ظالمانہ آپریشن بند نہ کیا تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کے علاوہ کوئی حل نہیں ہو گا۔