صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے 2افراد کی نعشیں برآمد
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے دو نامعلوم افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعشیں مردہ خانہ بھجوا کر تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کے علاقہ میں نامعلوم 45سالہ شخص کی نعش دیکھ کر مقامی راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ بھجوا دی۔شاہدرہ کے علاقہ میں امامیہ کالونی میں نامعلوم 40سالہ شخص کی نعش ملی ہے،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر شناخت کے لئے مقامی مساجد میں اعلانات کرائے تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانہ بھجوا دی ہے۔