فیروزوالا: چوری‘ ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی‘ زیورات سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور میڈیکل سٹور لوٹ مار کرکے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ کوٹ پنڈی داس میں 5ڈاکوئوں نے زمیندر حنا افضل کے ڈیرہ میں گھس کر ملازمین کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی اور بکرے لوٹ کر گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے قریب ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر متعدد افراد کو روک کر نقدی‘ موبائل چھین کر لے گئے۔ چٹھہ کالونی کے قریب ڈاکوئوں نے میڈیکل سٹور میں داخل ہوکر پونے تین لاکھ روپے رقم‘ لائسنسی پسٹل‘ موبائل ودیگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ متاثرہ افراد نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا‘ نان تجربہ کار ایس ایچ او اور محرر کی تعیناتی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی ہے۔