امریکہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار
قندھار (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا۔ امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ہم طالبان سے براہ راست بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ وزیر خارجہ پومپیو بھی اس تجویز پر آمادہ ہیں۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ بھی طالبان سے بات چیت چاہتے ہیں۔ جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عالمی فوج کے مسئلے پر بات ہوسکتی ہے۔ قطر میں طالبان نے بیان میں کہا کہ یہ اہم پیشرفت ہے لیکن ناکافی بھی۔