ڈیم فنڈ: نگران وزیر خارجہ نے تمام تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے بطور وزیرخارجہ اپنی تمام تنخواہ دیامیر، بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ کی طرف سے قائم کئے گئے فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ نگران وزیرخارجہ نے کہا کہ انہیں موجودہ وزارت کے پورے دور میں جتنی بھی تنخواہ ملے گی وہ ڈیم کی تعمیر کے فنڈ میں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ حقیر حصہ قومی مقصد کے لئے ہے۔
وزیر خارجہ / تنخواہ