• news

نوازشریف کیخلاف مقدمہ جیل میں نہیں چلے گا، سکیورٹی کے باعث صرف ایک سماعت ہوگی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت) نگران وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا ہے نواز شریف کیخلاف مقدمہ جیل میں نہیں چلے گا، سکیورٹی کی وجہ سے صرف ایک سماعت جیل میں ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر وقتی طور پر ایسا کرنا پڑا، ایک سماعت جیل میں ہونے پر مسئلہ نہیں ہوگا۔ حالات نارمل ہونے پر کیس واپس عدالت میں ہی چلے گا۔ انہوں نے واضح کیا العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل اوپن فیئر اور سیکشن 16 کے تحت ہوگا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولت ملنی چاہئیں تاہم اگر سہولت نہیں مل رہی تو ہم تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے کہا اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے مجھے حقائق کا عمل نہیں۔
علی ظفر

ای پیپر-دی نیشن